محمد عامر اور عمران کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہو گیا

محمد عامر اور عمران کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہو گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور محمد عمران کا کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہو گیا ہے جس کی رپورٹ کل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہو جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں جن کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کو دوسری رپورٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک رپورٹ منفی آ گئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -