یکساں قومی نصاب سے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہوگا، شفقت محمود

  یکساں قومی نصاب سے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ ہوگا، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یکساں قومی نصاب ہم سب کے دلوں کے بہت قریب ہے،یہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو گا یکساں قومی نصاب میں زبان کے مسئلے پر کوئی ابہام نہیں ہے جس زبان میں بچے کو بہتر سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اساتذہ اسی زبان میں پڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے تیسری قومی نصابی کونسل میٹنگ کی صدارت کی، تین گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں صوبائی وزراء تعلیم اور متعلقہ سیکرٹریز، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز، آرمی پبلک اسکول، پاکستان ایئرفورس، نیوی کے اسکولز کے نمائندگان، پرائیویٹ سیکٹر، اتحاد تنظیم المدارس پاکستان، اقلیتی نمائندگی، اور معروف ایجوکیشنسٹ، نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز و تاثرات پیش کیے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یکساں قومی نصاب پر چاروں صوبوں میں ورکشاپس ہوئیں، قومی سطح پر چار روزہ ورکشاپ بھی منعقد کی گئی جس پر اتفاق رائے سے ڈرافٹ تیار ہوا۔ جس کو قومی نصاب کونسل کے تمام ممبران کو باضابطہ طور پر بھجوایا گیا۔اجلاس میں تمام شرکاء نے اس پر اتفاق کیا قومی نصاب کی تشکیل کا عملی قدم حکومت کی درست سمت کی طرف نشاندہی کرتا ہے اور اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ٹیکسٹ بکس کی تیاری کے حوالے سے مختلف آراء پیش کی گئیں۔ اآخر میں وفاقی وزیر تعلیم نے تمام شرکاء کی گرمجوش شرکت اور انکی قیمتی تجاویز کے لیے اظہار تشکر کیا۔

مزید :

صفحہ اول -