پنجاب کا کورونا اور مثبت کیسز میں کمی کے لئے کام قابل تحسین، ظفر مرزا

پنجاب کا کورونا اور مثبت کیسز میں کمی کے لئے کام قابل تحسین، ظفر مرزا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پنجاب کی جانب سے کورونا اور مثبت کیسز میں کمی کے لئے کام قابل تحسین ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تیرہ جون کو ایک دن میں 2705 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز پنجاب میں صرف 372 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کیسز میں 85 فیصد کمی ہو چکی ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 25 فیصد سے کم ہوکر کل 5 فیصد رہ گئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا عید الاضحی پر ہمیں دوگنی کمٹمنٹ کی ضرورت ہے

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -