انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے مابین تیسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے مابین تیسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانچسٹر (آن لائن) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) جمعہ سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کا حساب انگلینڈ نے مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 113 رنز کی فتح سے چکتا کر دیا۔اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
اور انگلینڈ کی ٹیم اب 186 پوائنٹس کے سے ٹیبل چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی فتح حاصل کریگی۔