مہنگائی پر قابو نہ پانے کی وجہ حکومت کا اداروں پر کنٹرول نہ ہونا ہے

مہنگائی پر قابو نہ پانے کی وجہ حکومت کا اداروں پر کنٹرول نہ ہونا ہے

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت تمام تر دعوں کے باوجود مہنگائی پر قابو اس لئے نہیں پا سکی کہ آپکی حکومت ہی نااہل ہے یہ لوگ کنٹینر پر چڑھ کر تو بڑی بڑی باتیں کیا کرتے تھے مگر جب ان کو حکومت ملی تو اس کے بعد ان کے غبارے سے ہی ہوا نکل گئی ہے جو لوگ کبھی کہا کرتے تھے کہ مافیا کی حکومت ہے۔حکمران اسی مافیا کے سر پرست ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا مہنگائی کنٹرول کرنے والے اداروں پر کوئی چیک ہی نہیں ہے۔ وہ اپوزیشن پر تنقید کے نشتر برسانے پر مصروف ہے۔ حکمرانوں سے کسی ریلیف کی امید ایک دیوانے کا خواب ہے۔

غبارے میں ہوا

مزید :

صفحہ اول -