منافع خوروں، ذخیرہ اندوزں کو سزا دینے سے مہنگائی کنٹرول ہو سکتی ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرکے دکھایا تھا ہم نے ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزں کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی تھیں آپکی پٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے بھی ملک میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے اگر اس کو بھی کنٹرول میں رکھا جائے تو مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ اصل مہنگائی کو کنٹرول کرنے کاکام ہی حکومت کا ہوتا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں سے نکل کر بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کریں۔ وزراء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی طرف رکھیں گے تو ایسے حالات میں مہنگائی کبھی بھی کنٹرول نہیں ہو سکتی۔
سزا دی جائے