حکمران مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے میں مصروف،مہنگائی کون ختم کرے؟

  حکمران مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے میں مصروف،مہنگائی کون ختم کرے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ چونکہ موجودہ حکمرانوں نے حکومت میں آنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو نہیں چھوڑیں گے تو اب حکومت میں آنے کے بعد بھی وہ صرف اور صرف اپنے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کررہے ہیں اور ان کو تو اس بات سے بھی کوئی غرض ہی نہیں ہے کہ ملک میں کس قدر مہنگائی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی حکومت اپنے اصل کام سے ہٹ کر اپنے مخالفین کے پیچھے پڑ جائے گی تو اس حکومت میں مہنگائی کا اسی طرح سے راج ہوتا ہے۔
دیوار کیساتھ

مزید :

صفحہ اول -