چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3گینگز کے 8ملزمان گرفتار

      چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3گینگز کے 8ملزمان گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی جاوید صدیق کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈیز گینگ سمیت 3ریکارڈ یافتہ منظم گینگز کے8ملزمان گرفتار کرکے30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا.ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی جاوید صدیق کے مطابق لیڈیز گینگ کی ممبران شاپنگ مالز اور بازاروں سے عورتوں کے شولڈربیگز سے قیمتی اشیاء چرا کرفرار ہو جاتی تھیں ڈکیت گینگز کے ملزمان سڑکوں اور گلی محلوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ کو احکامات جاری کئے جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی جاوید صدیق کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی. گزشتہ روز سی آئی اے کوتوالی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کرلیا. ملزمان کے قبضہ سے30 لاکھ زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے. ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات اور برآمدگی کی توقع ہے.سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزمان کی گرفتار ی پر ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی جاوید صدیق اور دیگر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -