12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق ایس پی اے وی ایل ایس لاہور تصور اقبال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور،ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہوررضا صفدر کاظمی کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائن لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائن لاہور کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور،ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہوراعجاز رشید کو ایس پی اے وی ایل ایس لاہور،ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکشن پنجاب لاہور،تقرری کے منتظر، سید محمد عباس کو ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز محمود کوایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویڑن گوجرانوالہ، ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ محمد عثمان طارق بٹ کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور، ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور محمد اکرم خان نیازی کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان،ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان فراز احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان، ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان حفیظ الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویڑن گوجرانوالہ جبکہ ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کو ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرز ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -