شہری کا ریسٹورنٹ ملازم پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہری نے ریسٹورینٹ کے غریب ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ لالک جان چوک میں واقعہ ریسٹورینٹ کے ملازم دو ملک شیک کی جگہ آرڈر پر غلطی سے گاڑی میں چار ملک شیک لے گیا.جس پر شہری آپے سے باہر ہو گیاغریب ریسٹورینٹ ملازم پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی. ریسٹورینٹ ملازم کا کہنا ہے کہ وقاص نے ریسٹورنٹ کے ملازم حافظ اسد پر تشدد کیا. فوٹیج میں وقاص کو ریسٹورینٹ ملازم حافظ اسد پر تھپڑوں کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے متاثرہ ملازم کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔