اہلکارواں کی فلاح وبہبودپر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سی سی پی او لاہور

اہلکارواں کی فلاح وبہبودپر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سی سی پی او لاہور

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے 25پولیس اہلکاروں میں کورونا کے چیک تقسیم کر دئیے ذوالفقار حمید نے ٹریفک وارڈنز کاشف عنایت، عمر جمیل،انعام الحق ظہیر، محمد عرفان، محمد وقاص، محمد سعید، عرفان سجاد،حسین رضا ٹریفک اسسٹنٹ محمد وقاص سمیت 25 اہلکاروں میں بھی چیک تقسیم کئے ذوالفقارحمیدکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کورونا وباء میں بلاخوف و خطر فرائض سرانجام دے رہے ہیں لاہور پولیس کے 395 اہلکاروں و افسران نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے لاہور پولیس کے صرف 36 اہلکار قرنطینہ ہیں اور فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات کو پسے پشت ڈالتے ہوئے شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایاہے کورونا وباء کا خطرہ کم نہیں ہوا ابھی احتیاط برتنا ہوگی اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تمام اہلکاروں کو کورونا چیک تقسیم کئے جارہے ہیں مجموعی طور پر 209 اہلکاروں کو کورونا چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں، علاوہ ازیں سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لیاقت علی ملک نے 21 پولیس اہلکاروں میں جہیز فنڈ اور میڈیکل اسٹنٹس کے چیک تقسیم کئے جہیز فنڈ کی مد میں 07 اہلکاروں جبکہ میڈیکل اسسٹنٹ کی مد میں 14 اہلکاروں میں کثیر مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے، لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند، اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -