کاہنہ پولیس کی اطلاع پر کارروائی، شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی
لاہور(کرائم رپورٹر)عید الاضحی سے قبل شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب کا کارخانہ پکڑ لیا ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر رانا ارحم کے مطابق ملزم نے عید الاضحی پر دیسی شراب تیار کر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرنی تھی ملزم کے قبضہ سے شراب کی 2000 بوتلیں،1520 لیٹر کچی شراب اور آلات برآمد کی سمیر احمد نامی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ رانا ارحم اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔