شہریوں کی سہولت کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کرلیا، سی ٹی او حمادعابد

  شہریوں کی سہولت کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کرلیا، سی ٹی او حمادعابد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے مویشی منڈیوں میں ٹریفک انتظامات اور مختلف سیکٹرز میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا سی ٹی او لاہور نے ٹریفک سیکٹر نیو ائیر پورٹ، اولڈ ائیرپورٹ، گلبرگ، ٹاؤن شپ کا جائزہ لیا مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں بہترین ڈیوٹی پر ڈی ایس پی خالد محمود، انچارج سمیت متعدد وارڈنز کو شاباش دی، ان کا کہنا تھا کہ تمام پٹرولنگ افسران کو پبلک ایڈریس سسٹم کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے آگاہی دیں، رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک جام کی صورت میں متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا، منڈیوں میں آنیوالے شہریوں کو کورونا آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے جبکہ ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے شہر کے گردونواح میں مختلف 12 مقامات پر مویشی منڈیاں لگی ہیں ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 40 انسپکٹرز اور 326 وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 7 فوک لفٹرز میں لگائے گئے ہیں پچھلے سال کی نسبت رواں سال دو گنا اضافی نفری لگائی گئی ہے ٹریفک کی روانی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سید حماد عابد نے شاہ پور کانجراں منڈی کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی مویشی منڈیوں کی حوالے سے سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

مزید :

علاقائی -