ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

  ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقہ میں ضیاء کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں عاصم کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کا سامان،شاہدرہ کے علاقہ میں حسیب کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان،سندر کے علاقہ میں رضوان کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گرین ٹاون کے علاقہ میں شہباز کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ٹاون شپ کے علاقہ میں مبین کے اہلخانہ سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،باٹا پور کے علاقہ میں شہباز کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،شمالی چھاونی کے علاقہ میں منیب کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ملت پارک کے علاقہ میں قیصر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،غالب مارکیٹ کے علاقہ میں اسد سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان جبکہ جوہر ٹاون کے علاقہ میں ارشاد سے 70ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس،لٹن روڈ،ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال،شادباغ،جوہرٹاون،لیاقت آباد اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -