ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کی ریسٹورنٹ سے رشوت کی وصولی

    ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کی ریسٹورنٹ سے رشوت کی وصولی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی رہنمائی کے لئے بنائی جانے والی ٹائیگر فورس کے دو اہلکار راوی روڈ فوڈ ریسٹورنٹ سے 2 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں آگئے جس کے مطابق ٹائیگر فورس کے دونوں اہلکاروں کو راوی روڈ فوڈ ریسٹورنٹ سے 2 ہزار روپے رشوت وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے دونوں ارکان جنہوں نے گلے میں ٹائیگر فورس کا شناختی کارڈ پہن رکھا تھا ریسٹورنٹ میں آئے اور ریسٹورنٹ کے صرف ایک ملازم کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ریسٹورنٹ کے خلاف رپورٹ کرنے کی دھمکی دی اور بارگینگ کرتے ہوئے 2 ہزار روپے کا مطالبہ کیا کہ اگر انہیں 2ہزار روپے ادا کر دئیے جائیں تو وہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے شکایت نہیں کریں گے جس پر دونوں ارکان 2 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔

مزید :

علاقائی -