2 ملزمان گرفتار، 2 کاریں، 23موٹرسائیکلیں، اسلحہ برآمد

2 ملزمان گرفتار، 2 کاریں، 23موٹرسائیکلیں، اسلحہ برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف تصور اقبال کی سربراہی میں AVLS اقبال ٹاؤن کی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی وموٹر سائیکل چور گینگ کے2 ملزمان ندیم احمد اور اس کے ساتھی بلال یوسف کوگرفتارکر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کاریں، 23 موٹرسائیکلیں اورناجائزاسلحہ برآمدکر لیاہے ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وہیکل و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ڈی ایس پی AVLSاقبال ٹاؤن نواز

چیمہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرنے وہیکل چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -