2 اشتہاری ملزمان گرفتار، موٹرسائیکلیں، نقدی،موبائل، ناجائز اسلحہ برآمد

2 اشتہاری ملزمان گرفتار، موٹرسائیکلیں، نقدی،موبائل، ناجائز اسلحہ برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں ایک سال سے مطلوب گینگ کے 2اشتہاری ملزمان فخر علی اورعمران رزاق کو گرفتار کر کے ان سے 8موٹر سائیکلیں، نقدی، 4موبائل فونز اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد کر لیا ملزمان نے لاہور شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -