پنجاب ایمرجنسی سروس نے 666روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 666روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 666روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 395افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔323معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 260ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 27مسافر 354 اور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ147ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت146متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد63حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ٖگجرانوالہ 47حادثات میں 51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل723متاثرین میں 606مرد اور117خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 124افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور391افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ208زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 567موٹر سائیکلز،77آٹو رکشے،50موٹر کاریں، 18وین 08 مسافر بسیں،22ٹرک اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -