پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائیاں، ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائیاں، ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویڑن اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر پی ایچ پی کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے عزم”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“ کو اچھے طریقے سے نبھایا اور لوگوں کی ہر لحاظ سے مدد کی پنجاب ہائی وے پٹرول کی مختلف برانچوں نے ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کو بڑھانے کیلئے مختلف ہیڈز کے تحت پراجیکٹس کا کام کیا جسکی تفصیل درج دیل ہے پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 252،غیر قانونی،جعلی اور سبز نمبر پلیٹ پر91، ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر43 اور منشیات کے جرائم میں 89مقدمات درج کئے اورملزمان کے قبضہ سے 2094 لیٹر شراب اور 16608گرام چرس برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر ملزمان سے 02رائفلز،08گنز، 32پسٹلز، 8کارتوس، 15میگزین اور347گولیاں برآمدکیں۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے 09اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا مزید برآں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر08 جبکہ غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں 42افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے145سڑک استعمال کرنے والے مسافروں کو دوران سفرمدد فراہم کی، 07گمشدہ بچوں کوانکے والدین سے ملوایا جبکہ پٹرولنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے55عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

مزید :

علاقائی -