سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 90 ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کے قبضہ سے 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے13 پسٹلز، 02 رائفلز، 01 کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 21ملزمان کے قبضہ سے02 کلو 760 گرام چرس اور130 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران16 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 11 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتارکیا گیا پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر13 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -