موٹروے پولیس کا تھیلسیما کے مریضوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کو خون کا عطیہ

موٹروے پولیس کا تھیلسیما کے مریضوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کو خون کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایت پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِنگرانی موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں تھیلسیمیاکے مرض میں مبتلاء مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیاجس میں کثیر تعداد میں موٹروے پولیس افسران نے خون کے عطیات دیئے آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیا ایک خطرناک مرض ہے جس میں مبتلاء مریضوں کی مدد انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے اور موٹروے پولیس بحیثیت ادارہ اپنی انسان دوست روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔اس مو قع پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ موٹروے پولیس سندس فاو ؤنڈیشن کو ملک بھر میں خون کے عطیات کے لیے کیمپ لگانے اور محفوظ طریقہ سے خون جمع کرنے میں معاونت کرے گی بلڈ کیمپ کا آغاز ڈی آئی جی محبوب اسلم کی اہلیہ نے خون کا عطیہ دے کر کیا۔

مزید :

علاقائی -