ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکی زیرصدارت انسداد جرائم جائزہ اجلاس

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکی زیرصدارت انسداد جرائم جائزہ اجلاس

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی زیرصدارت سول لائنز ڈویعن کا انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سول لائنز کیپٹن(ر) دوست محمد سمیت تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سول لائنز ڈویعن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دوست محمد نے ڈی آئی جی آپریشنز کوسول لائنز ڈویعن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سول لائنز ڈویعن نے رواں سال کے دوران 51 گینگز اور 183 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ سول لائنز ڈویعن حساس تنصیبات اور لاء اینڈ آرڈر معاملات کی وجہ سے انتہائی اہم ہے۔احتجاجی مظاہروں،لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کے حوالے سے سول لائنز ڈویعن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ ایس ایچ اوزاہم تنازعات،لاء اینڈ آرڈر اور کرائم بارے ایڈوانس انفارمیشن سے معاملات حل کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او لٹن روڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ جزا و سزا کے اصول کے تحت اچھی کارکردگی پر انعام اور ناقص کارکردگی پر پوچھ گچھ ہوگی تمام افسران پی ایم ڈی یو اور 8787 کے تحت سائلین کی درخواستیں مقررہ مدت میں نمٹا دیں۔عید الاضحٰی اور محرم الحرام محفوظ اور پر امن بنانے کے لئے ابھی سے تیاریاں مکمل کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ سول لائنز ڈویعن میں ہونے والی 554 مجالس اور 90 سے زائد ماتمی جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیں۔ایس ایچ اوز نائٹ پٹرولنگ بہتر بنائیں،موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں کا تدارک کریں۔اشفاق خان نے کہا کہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہوگا۔

مزید :

علاقائی -