لاہورانویسٹی گیشن پولیس ریس کورس کی کارروائی، ملزمان گرفتار

  لاہورانویسٹی گیشن پولیس ریس کورس کی کارروائی، ملزمان گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس ریس کورس نے کارروائی کرتے ہوے موبائل سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث شہباز چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار کیے گئے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز اشرف اور اس کا ساتھی اعظم صدیق شامل ہیں گرفتار ملزمان سے نقدی،4 موبائل فونز اور ناجائزاسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے مختلف تھانوں کی حدود میں موبائل سنیچنگ اور چوری کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -