شیخوپورہ،اے سی کی منی پٹرول پمپس،قائم ایجنسیوں کیخلاف کارروائی

شیخوپورہ،اے سی کی منی پٹرول پمپس،قائم ایجنسیوں کیخلاف کارروائی

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے شہر بھر میں منی پٹرول پمپس اور پٹرول فروخت کرنے والی جگہ جگہ قائم ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کئے ہیں اور ایجنسیوں اور منی پٹرول پمپس کو سیل کردیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے بھکھی روڈ، احمد پورہ، کیپری پارک، ارائیانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں کاروائی کی اور ان شہری آبادیوں میں قائم منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سیل کیا ان کے خلاف شہریوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں جن کی بناء پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ برس منی پٹرول پمپس اور بعض پٹرول ایجنسیوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

جس کی بناء پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں مگر دوبارہ یہ دھندہ شروع ہوگیا جس کے خاتمہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پھر سے سرگرم ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -