گوجرانوالہ،تین ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ،تین ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے تین ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4لاکھ ر وپے نقدی، 140بوریاں کھادمالیتی4لاکھ روپے،مچھلی مالیتی5لاکھ روپے،4 راس بھینسیں،2 کٹیاں،2 کٹے مالیتی11لاکھ 50ہزار روپے اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لی۔گرفتار کئے گئے۔ ملزمان میں محمد انتظار،مصطفی، علی حسن،محمد نعیم ودیگران شامل ہیں۔ اسی طرح تھانہ باغبانپور پولیس نے سات کس منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارہ کلوچھ سوپچیس گرام چرس،دس لیٹر شراب اور پندرہ ہزارروپے برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان میں ندیم ولد محمد طفیل،خرم شہزاد ولد لیاقت علی،محمد وسیم ولد یونس، عمران ولد محمد حسین،راشدہ زوجہ خالد، علی رضا ولد محمد ارشداور محمد ناصر ولد محمد رفیق شامل ہیں جبکہ سی آئی اے پولیس نے سلیم ڈکیت گینگ کے تین اراکین کو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ان کے قبضہ سے ستر ہزارروپے نقدی،دو عدد پسٹل اور متعدد زندہ روند برآمدکر لیے گرفتار کئے گئے ملزمان میں سلیم(سرغنہ گینگ)ولد امین، حسن ولد سبحان اور شہروز ولد نادر علی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -