ساہیوال،مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکوپار،2 فرار

  ساہیوال،مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکوپار،2 فرار

  

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال سٹی سر کل کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو مارے گئے‘ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ڈاکو پولیس کو ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔پولیس نے‘ دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کرلی۔.ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ساہیوال پولیس کا ہر جوان اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کوشاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی سر کل کی حدود میں چک 91اور 92/6-R کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو مارے گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں۔جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر بھی فائر کر نا شرور کردئے دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں 2ڈاکو مارے گئے۔

مزید :

علاقائی -