بصیر پور، بچوں کی لڑائی پر دوگروپوں میں فائرنگ،2 افراد زخمی

بصیر پور، بچوں کی لڑائی پر دوگروپوں میں فائرنگ،2 افراد زخمی

  

اوکاڑہ (بیورورپورٹ،نامہ نگار)اوکاڑہ کے قصبہ بصیر پور میں دوگرپوں کے مابین مبینہ فائرنگ،فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے3افراد گرفتار کر لیئے گئے بتایا گیا ہے کہ بصیر پور مین بازار میں دو گروپوں کے بچے آپس میں لڑائی کررہے تھے کہ ان کے بڑے وقار وغیرہ اور آصف وغیرہ کے دونوں گروپوں نے بازار میں مبینہ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے مختلف مقامات سے6افراد سے ناجائز ادسلحہ برآمد کر لیا پولیس نے ملزمان سے6پسٹل اور29گولیاں برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں،اوکاڑہ ریلوے لائن کراس کرتا ضعیف العمر شخص ٹرین سے ٹکراگیا جس کا بازو ٹوٹ گیا ریسکیو1122نے ہسپتال مبتقل کردیا بتایا گیا ہے کہ چک بمبہی کا رہائشی 70سالہ شخص جعفر علی ولد روشن علی ریلوے لائن کراس کر نے لگا تھا کہ اچانک ٹرین آگئی اور جعفر علی ٹرین سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگیا پولیس نے دوران گشت 3پتنگ فروش گرفار کر لیئے پولیس نے پتنگ فروشوں سے118پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں۔

مزید :

علاقائی -