بوریوالہ، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  بوریوالہ، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  

بوریوالا(نمائندہ خصوصی)سرکل پولیس بورے والا کی منشیات کے بڑے سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی 7 من سے زائد چرس اور افیون برآمد کر لی اور 3 بڑے ڈرگ ڈیلروں کو بھی گرفتار کر لیا اس بات کا انکشاف اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد نے تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کا قلع قمع کر کے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ کر نے کیلئے موثر اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی اور چھوٹی مچھلیوں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دالوئی جا سکے ایس ایچ او گگو انسپکٹر ارشد عباس اور ایس ایچ او صدر بورے والا سب انسپکٹر نیک محمد اور انکی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اے ایس پی نے کہا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3ڈرگ ڈیلرز سلیم،مدثرخان اور شیراز کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 30کلو چرس اور 45کلو 700 گرام افیون برآمد کر لی ملزمان نے منشیات ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھی منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔

مزید :

علاقائی -