سرکاری افسر 10روز میں فیصلہ کرنے کا پابند قرار

سرکاری افسر 10روز میں فیصلہ کرنے کا پابند قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) یونیورسٹیز کے معاملات میں رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے یونیورسٹیز چانسلر و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ا ہم فیصلے کا اعلان کردیا کسی بھی سر کاری افسر کیلئے زیادہ سے زیادہ 10 دن میں یونیورسٹیز فائل کو آگے بھجوانا لازم ہوگا گور نر سیکرٹر یٹ،وزیرا علیٰ سیکرٹریٹ اور چیف سیکرٹر ی آفس پر بھی 10دن کی پابندی کا اطلاق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز چانسلر و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹیز کی مختلف فائلز سر کاری محکموں میں تاخیر کا شکار ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام سر کاری محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے کہ ایچ سن کالج،لارنس کالج، کیڈ ٹ کالجزاور صادق پبلک سکول سمیت تمام یونیورسٹیز کے امور کے بارے میں جب بھی فائل کسی سرکاری افسر کے پاس جائیگی تو وہ زیادہ سے زیادہ 10دنوں میں اس بار ے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے اور اس کو متعلقہ محکمے کو بھجوانے کا پابند ہوگا محکمہ قانون،محکمہ صحت، محکمہ انڈسٹری اور محکمہ زراعت سمیت تمام محکموں پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا جو سر کاری افسر کسی یونیورسٹیز کی فائل کو مقررہ دن سے زیادہ وقت تک اپنے پاس رکھے گا اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی گور نر سیکرٹر یٹ،وزیرا علی سیکرٹر یٹ اور چیف سیکرٹر ی آفس کیلئے بھی لازم ہوگا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر فائل متعلقہ محکمے کو بھجوائیں گے دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اس موقعہ پر ملک کی سیاسی صورتحال اورکورونا سمیت دیگرایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کی ترقی، مضبوطی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کو کورونا کی وجہ سے معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اس لیے یہ وقت سیاست کر نے کا نہیں بلکہ ملک کو کورونا جیسی خطر ناک وباء سے نجات دلانے کیلئے متحد ہونے کا ہے۔ گورنرنے کہا کہ حکومت پار لیمنٹ سمیت دیگر اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -