ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر قرض کی منظوری ...

  

اسلام آ باد (آئی این پی) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اے آئی آئی بی کے مطابق قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے۔ اے آئی آئی بی کا کہنا ہے کہ قرض کے ساتھ پاکستان کو وبا کی مد میں 75 کرو ڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور اس رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ ساتھ ہی اس کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پربھی ہوگا۔ اے آئی آئی بی کے مطابق وبا کے پھیلاؤ سے غربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کوخطرات لاحق ہیں اس لیے قرض سے کورونا کے سماج اور معیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

ایشین بنک

مزید :

صفحہ آخر -