فواد چودھری اور رویت ہلال کمیٹی کا تنازع ختم ہونا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویت کے بغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم تجاویز دے دی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کمیٹی دونوں کے لے کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے نے رویت کے معاملے پر پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے نقش قدم پر چلنے کی تجویز دی۔
اسلامی نظریاتی کونسل