حرم شریف میں روزانہ 10 مرتبہ جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے عبد الرحمن السدیس

حرم شریف میں روزانہ 10 مرتبہ جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے عبد الرحمن السدیس

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو مسجد الحرام سے زیادہ وائرس سے پاک ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف کو روزانہ کم و بیش 10 مرتبہ جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔حج 2020ء کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حج 1441 غیر معمولی حالات کے باعث انفرادی حیثیت رکھتا ہے جس میں نہ صرف ہمارا ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا عالمی وبا کی زد میں ہے۔سعودی حکومت نے بیت اللہ کے زائرین اور عازمین حج کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر تدابیر اختیار کر رکھی ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ یوم عرفہ کا خطبہ 10 مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ مختلف الیکٹرانک وسائل کے ذریعہ 50 ملین افراد بیک وقت خطبہ سن سکیں گے۔پانچ زبانوں میں نشر بھی ہو گاجس سے دنیا بھر سے مسلمان استعفادہ کر سکیں گے۔

ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس

مزید :

صفحہ آخر -