بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام، گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

بلوچستان حکومت کا بڑا اقدام، گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی شروع

  

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے جعلی ڈومیسائل کے ساتھ گھوسٹ ملازمین کیخلاف بھی کارروائی شروع کر دی۔ پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہو گیا۔  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پہلے مرحلے میں تعلیم اور صحت کے محکموں میں سرکاری ملازمین کے کوائف اکھٹے کرنے کی ہدایت دی ہے۔فیصلے پر بلوچستان کے عوام خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف کاروائی کے ساتھ مستحق افراد کو ملازمتیں بھی دی جائیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے بلوچستان کیکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد متعدد افراد کے ڈومیسائل منسوخ بھی کیے جا چکے ہیں۔جعلی ڈومیسائل اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کے بعد امید ہے کہ مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں میں صوبے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے گا۔

 بلوچستان حکومت

مزید :

صفحہ آخر -