مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کوطلب،8 نکاتی ایجنڈہ تیار

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کوطلب،8 نکاتی ایجنڈہ تیار

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا۔اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈہ پیش کیا جائیگا جس پر غورو خوض کیا جائیگا۔اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف قومی سطح کی حکمت عملی، لوئر پورشن چشمہ کنال کا کنٹرول پنجاب کو دینے کا معاملہ،معدنیات کے 1948 ایکٹ میں ترمیم،اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم،صوبوں میں پانی کے مسئلے کاجائزہ، 18 ویں ترمیم کے بعد ایچ اے سی سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد، عوامی فلاح اور صحت سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد اور ٹیکس،ایل این جی امپورٹ سمیت دیگر امور پر کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔

مفادات کونسل

مزید :

صفحہ آخر -