ماں پر تشدد کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں آگیا، اعتراف جرم کرلیا

ماں پر تشدد کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں آگیا، اعتراف جرم کرلیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ صادق آباد کی حدود میں ماں پر ظلم کرنے والا ناخلف بیٹا پولیس کی گرفت میں آگیا۔ملزم ارسلان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ سمیت پورے پاکستان اور دنیا بھرکی ماؤں سے شرمندہ ہے اور معافی چاہتا ہے۔دوسری جانب ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی کرالی ہے، عدالت نے ملزمان کو 6 اگست تک گرفتار نہ کرنے اورمقدمے میں شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے ارسلان نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ماں پر تشدد

مزید :

صفحہ آخر -