پیمراکی انڈین چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی

پیمراکی انڈین چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی

  

اسلام آباد(آئی این پی) پیمرا کا غیر قانونی انڈین چینلز دکھانے والے کیبل ٹی وی آپریٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن،650 غیر قانونی ریسیورز، 25ٹرانسمیٹرز 4سی ڈی پلیرز، 15سی پی یو، 3نوڈز برآمدکرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پیمرا فیلڈ سٹاف کی صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں انڈین چینلز کی ترسیل کے خلاف کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری،یہ کاروائیاں چیئرمین پیمرا کے جاری کردہ احکامات کا تسلسل ہیں اس ضمن میں ریجنل جنرل منیجرزکی زیر نگرانی پیمرا کے تمام علاقائی دفاتر بشمول اسلام آباد، لاہور، کراچی، سکھر، حیدرآباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور نارتھ، پشاورساوتھ، کوئٹہ اور گلگت بلتستان روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں مختلف کیبل آپریٹرز کے کنٹرول رومز کا تفصیلی معائنہ کر رہے ہیں۔ پیمرا کے علاقائی دفاتر کی ٹیموں نے مختلف کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چلائے جانے والے غیر قانونی انڈین چینلز، زی ٹی وی،A1، سافٹ باکس، سونی،زنگ، نک ہندی، میگا موویز، وغیرہ کی نشریات کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے ان چینلز کی ترسیل کو فوری طور پر بند کروانے کے ساتھ ساتھ اس میں استعمال ہونے والے غیر قانونی آلات کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

پیمرا کریک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -