سندھ کا وفاق سے خوشحال خان خٹک،بولان میل اور موہن جودڑو ٹرینیں بحال کرنے کا مطالبہ

  سندھ کا وفاق سے خوشحال خان خٹک،بولان میل اور موہن جودڑو ٹرینیں بحال کرنے کا ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نے وفاق سے خوشحال خان خٹک، بولان میل اور موہن جو دڑو ٹرین بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اویس شاہ نے کہا وفاقی حکومت تینوں ٹرینیں فوری طور پر بحال کرے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا شیخ رشید نے 2 سال میں ٹرینوں کا برا حال کر دیا ہے، وفاق نے عوام کو ٹرین کی سستی سہولت سے بھی محروم کر دیا ہے، شیخ رشید نے جان بوجھ کر لاڑکانہ کی تین ٹرینیں بند کر دی، ٹرینیں بند ہونے کا وزیراعظم نوٹس لیں اور فوری بحالی کا حکم جاری کریں، عمران خان نے شیخ رشید کو ریلوے کا دیوالیہ کرنے کے مشن پر لگا دیا ہے۔

ٹرین بحال

مزید :

صفحہ آخر -