جعلی پائلٹ لائسنس کے ذمہ داران کو جیل بھیجا جائے گا،غلام سرور

جعلی پائلٹ لائسنس کے ذمہ داران کو جیل بھیجا جائے گا،غلام سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی سپورٹ نہ ہوتی تو جعلی ڈگری والے برطرف نہ ہوتے۔ ذمہ داروں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ ملوث افراد کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات کرے گا۔ ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی پائلٹوں اور ڈگریوں کے معاملے پر ذمہ داروں کو ناصرف معطل بلکہ جیل بھیجا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کو اب 2 حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ریگولیٹری اور کمرشل معاملات کیلئے الگ الگ ڈی جیز ہوں گے۔ غیر منتخب افراد کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ مشیر اور معاونین کے اثاثے اور شہریت ظاہر کرنے کے عمل کو سراہتے ہیں، تاہم لوگ ابھی بھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔
جعلی لائسنس

مزید :

صفحہ آخر -