ملک بھر کی جیلوں میں قیدی گنجائش سے کہیں زیادہ، مختلف امراض کا شکار

ملک بھر کی جیلوں میں قیدی گنجائش سے کہیں زیادہ، مختلف امراض کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (یونس باٹھ)ملک بھر کی جیلوں میں کررونا وائرس کے علاوہ ہزاروں قیدی مختلف بیماریوں کاشکار ہیں جن میں سے 425 قیدی ایچ آئی وی ایڈز کا شکار بھی ہیں۔موذی امراض میں مبتلا قیدیوں کے علاج اور ان کے بچاو کے لیے بھی مناسب سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز کے شکار قیدیوں میں سب سے زیادہ پنجاب میں 257 قیدی جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، سندھ میں 116، کے پی کے میں 39 جبکہ بلوچستان کی جیلوں میں 13 قیدی ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 18 سو 23 قیدی ہپاٹائیٹس کا شکار ہیں جبکہ 594 قیدی ذہنی امر اض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے تین صوبوں کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی جیلوں میں 120 خواتین قیدی اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
جیلیں قیدی

مزید :

صفحہ آخر -