ن لیگ سے پی پی کا اتحاد لمبے عرصے تک نہیں چل سکتا،اعتزاز احسن
لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پر بھروسہ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے وفاداری کی، آصف علی زرداری کی زبان شریف برادران کے دور اقتدار میں کٹوائی گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پیپلزپارٹی کیساتھ چلنے پر اعتبار نہیں کرسکتا، اپنی جماعت کے قائدین کو مشورہ دوں گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) پر بھروسہ نہ کریں۔ مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی، سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن)نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ منظور ہوگیا جبکہ حکومت گرانے کا سب سے آسان طریقہ بجٹ کو منظوری سے روکنا تھا۔اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو (ن) لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں،مسلم لیگ (ن) سے پیپلز پارٹی کا اتحاد لمبے عرصے نہیں چل سکتا۔
اعتزاز احسن