پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں کرانے کیخلاف دائردرخواست، گورنر پنجاب کے سیکرٹری کو فریق بنانے کی درخواست پر نوٹس

  پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں کرانے کیخلاف دائردرخواست، گورنر پنجاب کے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرائیویٹ ہوٹل میں کرانے کے خلاف دائردرخواست میں گورنر پنجاب کے سیکرٹری کو فریق بنانے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیاہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے خاتون شہری انجم حمید کی متفرق اور مرکزی درخواست پر سماعت کی جس میں گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری، صوبائی اسمبلی پنجاب اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -