اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب

اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ایکسائزڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈی جی سے 23 جولائی کو جواب طلب کرلیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یہ ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے، درخواست گزار شہری تنویر سرور کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ شہری اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے موبائل فون میں اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے پر مجبور ہیں۔سائل سمارٹ فون خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، خریدنے پر مجبور کرنا سراسر زیادتی ہے۔ صوبے کے شہریوں کودولت،سماجی رتبے اورخواندگی کی بنیاد پر طبقات میں تقسیمِ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

سسٹم کیخلاف

مزید :

صفحہ آخر -