کل آمدنی پر انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے دائراپیل پرلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

  کل آمدنی پر انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے دائراپیل پرلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے کل آمدنی پر انکم ٹیکس کی وصولی کے لئے دائراپیل پر لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایف بی آر کی اپیل خارج کردی،سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی،فاضل بنچ نے مدعاعلیہ سپننگ ملز کی جانب سے فیض جلبانی ایڈووکیٹ کے اس موقف سے اتفاق کرتے ہوئے اپیل خارج کردی کہ ایف بی آر معاہدوں اور ترسیلات زر پر بھی انکم ٹیکس وصول کرنا چاہتا ہے، قانون کے مطابق ایف بی آر معاہدوں اور ترسیلات زر پر انکم ٹیکس وصول نہیں کر سکتا، 2016 ء میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ اس بارے تفصیلی فیصلہ جاری کر چکا ہے۔

فیصلہ برقرار

مزید :

صفحہ آخر -