احساس پروگرام تبدیلی نام کیس، ڈپٹی اے جی معاونت کرنے میں ناکام

  احساس پروگرام تبدیلی نام کیس، ڈپٹی اے جی معاونت کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام سے تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر عدالت کی درست معاونت نہ کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک اسرارالہٰی کی عدم تیاری کا معاملہ وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کے علم میں لانے کا حکم دے دیا،عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنماقمر الزمان کائرہ کی اس درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ احساس پروگرام کے کوئی رولز بنائے ہیں؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ احساس پروگرام کے کوئی رولز نہیں بنائے گئے، جس پر فاضل جج نے دوبارہ پوچھا کیاحکومت اور بورڈ نے احساس پروگرام کیلئے کوئی رولز نہیں بنائے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ احساس پروگرام کے لئے پالیسی بنائی گئی، جس پر عدالت نے حکم تحریر کروایا کہ یہ اہم کیس ہے اور عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عدالت کی معاونت نہیں کر سکے، سرکاری وکیل کی تیاری نہ معاملہ وزیر قانون، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری قانون کے علم میں لایا جائے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک اسرارالہٰی نے کہا کہ سر مجھے نہیں پتہ تھا میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کی جگہ پر ڈیوٹی کر رہا ہوں، رعایت دی جائے، فاضل جج نے کہا کہ آپ کو پہلے بتانا چاہیے تھا اب آپ اپنے محکمے میں وضاحت دیجئے گا۔
تبدیلی نام کیس

مزید :

صفحہ آخر -