سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی،انڈیکس مزید 104.30پوائنٹس بڑھ گیا،سونا 1500روپے تولہ مہنگا،ڈالر 10پیسے سستا

  سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی،انڈیکس مزید 104.30پوائنٹس بڑھ گیا،سونا 1500روپے تولہ ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوتیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید104.30پوائنٹس کے اضافے سے 37804پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ45.23 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 15ارب1کروڑ81لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت رجحان کے باعث مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 37550پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری شروع ہوئی جس کے سے مندی کا رجحان زائل ہوگیا اور تیزی لوٹ آئی ٹریڈٖنگ کے دوران انڈیکس 37985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 104.30پوائنٹس کے اضافے سے37804.61پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی 39.46پوائنٹس کے اضافے سے16407.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس56.73پوائنٹس کے اضافے سے26902.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ196میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب6ارب70کروڑ33لاکھ روپے سے بڑھ کر71کھرب21ارب72کروڑ14لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم 40کروڑ55لاکھ8ہزار رہاجومنگل کی نسبت11.30فیصد کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے رفحان میظ294.50روپے کے اضافے سے7894.50روپے اور بہانیرو ٹیکس67.32روپے کے اضافے سے964.94روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس 50.09روپے کی کمی سے1750.01روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل48.52روپے کی کمی سے1158.04روپے ہوگئی۔سونا مزید مہنگا ہوکر ایک لاکھ 15ہزارروپے ہوگیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31ڈالر کے نمایاں اضافے کے باعث 1856ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1500روپے کے اضافے سے1لاکھ 15ہزارروپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے کے اضافے سے 98ہزار594روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی200روپے کے اضافے سے1320روپے ہوگئی۔انٹر بینک میں بدھ کو امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے 167.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے167.75روپے سے گھٹ کر167.65روپے اور قیمت فروخت168.05روپے سے گھٹ کر167.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید167.50روپے اور قیمت فروخت168روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 189.50روپے سے بڑھ کر190.50روپے اور قیمت فروخت 191.50روپے سے بڑھ کر192.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید210روپے سے گھٹ کر209روپے اور قیمت فروخت212روپے سے گھٹ کر211روپے ہوگئی۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 44.10روپے سے گھٹ کر43.90روپے اور قیمت فروخت 44.60روپے سے گھٹ کر44.40روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 45.20روپے سے گھٹ کر44.90روپے اور قیمت فروخت 45.70روپے سے گھٹ کر45.40روپے ہوگئی ۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -