وزیرِ اعظم کی قیادت میں پوری جماعت متحد،دوست محمد مزاری
لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے بعض سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی داستانوں پردہ ڈالنے کے لیے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف پراپوگنڈہ کر رہی ہیں۔مگر وہ کبھی بھی پاکستان تحریکِ انصاف میں دراڑ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری جماعت متحد ہے اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنی لیڈرشپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا یہ اتحاد حکومت کے لیے پانی کا بلبلہ ہے۔ ان جماعتوں کا آپس میں اتحاد بنے یا نہ بنے، اس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا۔
دوست محمد مزاری