کورونا کی روک تھام میں علماء کا کردار قابل تحسین،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

کورونا کی روک تھام میں علماء کا کردار قابل تحسین،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے روک تھام میں علما کرام کا کردار قابل تحسین ہے علما کرام کو معاشرے میں اعلی مقام حاصل ہے اور لوگ ان کی بات کو غور سے سنتے ہے اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کرونا وائرس کے خلاف مہم میں علما کرام نے انتظامیہ کیساتھ شانہ بہ شانہ کام کیا جس پر ہم انکے تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلما ن تاثیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہا کہ کروناوائرس ایک عالمی وبا تھا جس نے پورے دنیا کو جھنجوڑ کے رکھ دیا تھااور یہ پورے دنیا کے لئے ایک چیلنج تھا۔پاکستان میں اس وبا کوکنٹرول کرنے میں علما کرام نے حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔مولانا سلمان تاثیر نے منشیات، جوا اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے کوششوں کو سراہااور انکو سماج دشمن عناصر ودیگر جرائم کے خلاف جاری مہم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس پر ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے انکاشکریہ ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -