کوہاٹ کی مختلف یونین کونسلوں میں بجلی تاروں کیلئے 6کروڑ 80لاکھ مختص

کوہاٹ کی مختلف یونین کونسلوں میں بجلی تاروں کیلئے 6کروڑ 80لاکھ مختص

  

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز میں بجلی کی بوسیدہ تاروں اور دیگر کاموں کے لیے 6 کروڑ 80 لاکھ کا فنڈ مختص کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب کوھاٹ سے ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر انسداد منشیات‘ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلزمیں بجلی لٹکتی ہوئی اور بوسیدہ تاروں سمیت دیگر ضروری کاموں کے لیے ابتدائی طور پر 6 کروڑ 80 لاکھ کا فنڈ مختص کر دیا ہے جس کی منظوری کر لی گئی جن علاقوں میں یہ فنڈ استعمال ہو گا ان میں یونین کونسل شکردرہ‘ اربن‘ یونین کونسلز شکردرہ رورل I‘ II‘ لاچی اربن‘ سور گل‘ درملک‘ مندوری‘ شاہ پور‘ خوشحال گڑھ‘ بلی ٹنگ‘ توغ بالا II,I‘ بہادر کوٹ‘ ڈھوڈہ‘ خرماتو‘ چورلکی‘ زیادت شیخ اللہ داد کے علاوہ یونین کونسل اربنI‘ اربنII‘ اربنIII‘ اربنIV‘ اربنV اور یونین کونسل اربنVI‘ نصرت خیل اور علی زئی شامل ہیں ان علاقوں میں بجلی کی تاروں اور دیگر ضروری کاموں کے ہو جانے سے عوام کی مشکلات میں کمی ہو گی کیوں کہ بوسیدہ اور لٹکتی ہوئی تاروں کی وجہ سے معمولی ہوا چلنے سے بجلی بند ہو جاتی تھی یا تاریں گھر جاتی تھیں مگر ان تاروں کی تبدیلی کے بعد اس مسئلے سے عوام کو چھٹکارا مل جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -