ن لیگ،پی پی چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا:ترجمان پنجاب حکومت

  ن لیگ،پی پی چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا:ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کو کرپشن اور لوٹ مار کیلئے ووٹ نہیں دیتے، کرپشن کی پارٹنر جماعتیں تو چاہتی ہیں کہ تمام اداروں کوتالے لگا کر انہیں کرپشن کی کھلی چھوٹ دیدی جائے، جن کے پاس تانگے کی سواریاں نہیں وہ پنجاب میں حکمرا نی کے خواب دیکھ رہے ہیں، بلاول زرداری کی جتنی خواہشیں وہ ایک اے پی سی میں پوری نہیں ہو سکتیں اور اس کیلئے اپوزیشن کو پورے پانچ سال ایسی کانفرنسز منعقد کرنا پڑیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہو کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔ دونوں جماعتوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف بلا جواز تنقید سے ثابت ہو گیا ہے کہ اپوزیشن رہنما وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بغض میں بھی مبتلا ہو گئے۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -