پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی فضل خان ایڈوکیٹ پرقاتلانہ حملے کی مذمت

پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی فضل خان ایڈوکیٹ پرقاتلانہ حملے کی مذمت

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی فضل خان ایڈوکیٹ پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اورحملہ آوروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے اس بات کامطالبہ گذشتہ روز پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرخالد انورآفریدی ایڈوکیٹ نے کیاانہوں نے سینئرقانون داں فضل خان ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی اوراسے بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے قاتلانہ حملے کی انکوائری کرانے کابھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے سینئرصحافی مطیع اللہ جان کی اغوائیگی پربھی تشویش اور بازیابی پرخوشی کا اظہارکیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا کرنے والوں کو سامنے لایا جائے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے جنگ گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کی بھی مذمت کی اوران کی فوری رہائی کامطالبہ کیاانہوں نے کہاکہ گذشتہ پانچ ماہ سے میرشکیل الرحمان نیب کی حراست میں ہیں انہوں نے میر شکیل الرحمان کو انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -